مولانا فضل الرحمان کا خون لگوانے سے عام آدمی کو کیا فائدہ ہوگا؟

مولانا فضل الرحمان کا خون لگوانے سے عام آدمی کو کیا فائدہ ہوگا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : میڈیکل سائنس نے خون کے مختلف گروپ بتائے ہیں لیکن ایک وفاقی وزیر نے اپوزیشن لیڈروں کے خون کی اقسام بھی بتادی ہیں۔

خون عطیہ کرنے سے متعلق آگاہی مہم کے موقع پر وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور نے جہاں اپنا خون عطیہ کیا وہیں اپوزیشن کے خون پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

 پولیس لائن ڈیرہ اسماعیل خان میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈہ پور نے خون کا عطیہ دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف، مولانا فضل الرحمان اور اپوزیش پر تنقید کی اور عوام کو اپوزیشن کا خون لگوانے سے پرہیز برتنے کے مشورے دیے۔ان کا کہنا تھا کہ احتساب کی وجہ سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا خون خشک ہے، پہلے بھی ان کے پیلیٹلس گر گئے تھے۔

 علی امین گنڈہ پور نے عوام کو مولانافضل الرحمان کے خون کا عطیہ لینے سے اجتناب برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جس کو مولانا کا خون لگے گا وہ غریب اور باقی امیر ہو جائیں گے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer