جعلی ڈگری ہولڈرز کی شامت آگئی

جعلی ڈگری ہولڈرز کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 )  ڈگریوں کی جعلی تصدیق کرانے والے طلباء کی ڈگریاں ضبط کرنے کا فیصلہ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن جعلسازی کرنے والے گریجویٹس کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے ڈگریوں کی تصدیق کے حوالے سے طلباء کو وارننگ جاری کر دی ہے۔ ایچ ای سی نے طلباء کو متنبہ کیا ہے کہ ڈگریوں پر جعلی مہریں اور جعلی ٹکٹیں لگوانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ ایچ ای سی نے واضح کیا ہے کہ جن ڈگریوں پر جعلی مہریں ہوں گی ان ڈگریوں کو ضبط کرنے کے بعد منسوخ کر دیا جائے گا۔

طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایجنٹس کے ذریعے سے ڈگریوں کی تصدیق مت کرائیں ایچ ای سی نے کسی بھی فرد کو ڈگریوں کی تصدیق کیلئے ایجنٹ مقرر نہیں کیا۔ ایچ ای سی نے ایجنٹس کے ذریعے ڈگریوں کی تصدیق کرانے والوں کو وارننگ جاری کر دی ہیں۔

ایچ ای سی طلباء کو ہدایت کی ہے کہ طلباء اپنی ڈگریاں صرف کمیشن کے دفتر سے آن لائن سسٹم کے تحت کرائیں اور اس کیلئے آن لائن پورٹل قائم ہے۔