بےفارم کا اندراج مشکل، طلبا رُل گئے

بےفارم کا اندراج مشکل، طلبا رُل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کے ب فارم کے اندراج کا معاملہ،صوبہ بھر کے 67 فیصد سکولوں نے ڈیٹا اپ لوڈ کرسکے،لاہورکے 68 فیصد بچوں کا ب فارم کا اندراج ممکن ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کے ب فارم کے اندراج کا معاملہ،صوبہ بھر کے 67 فیصد سکولوں نے ڈیٹا اپ لوڈ کرسکے۔لاہورکے 68 فیصد بچوں کا ب فارم کا اندراج ممکن ہوسکا۔سب سے زیادہ بچوں کے ب فارم کا اندراج ضلع قصور نے کیا۔قصور 97 فیصد بچوں کے ڈیٹا کا اندراج کرکے پہلے نمبر پر ہے جبکہ اٹک ،منڈی بہاوالدین اور چکوال میں 80 فیصد سے زائد بچوں کے ب فارم کا اندراج کردیا گیا۔

سکول ایجوکیشن نے تمام اضلاع کو 15 جنوری تک بچوں کے ب فارم کے اندراج کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔مقررہ تاریخ تک ب فارم کا اندراج نہ کرنے والے سربراہان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer