(سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن نے آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ سے پہلی پوزیشن چھین لی ۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلے ٹیسٹ کے اختتام پر نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے نیوزی لینڈ کے بلے باز کین ولیمسن نے آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں دو درجے ترقی کی ہے اور پہلے نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں ۔
???? NEW NUMBER 1 ????
— ICC (@ICC) December 31, 2020
Kane Williamson overtakes Steve Smith and Virat Kohli to become the No.1 in the @MRFWorldwide ICC Test Rankings for batting ????
Latest rankings ➜ https://t.co/OMjjVx5Mgf pic.twitter.com/jy5o2qgoKn
بیٹسمینوں کی رینکنگ میں دوسر ی پوزیشن بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس ہے تاہم آسٹریلیا کے اسٹیو سمتھ دو درجے تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر آ گئے ہیں ، چوتھے نمبر پر آسٹریلیا کے مارنس اور پانچویں نمبر پر پاکستان کے کپتان بابر اعظم براجمان ہیں ۔
We have a new No.1, folks!
— ICC (@ICC) December 31, 2020
⬆️ Kane Williamson rises to the top
⬆️ Ajinkya Rahane jumps to No.6
Latest update in the @MRFWorldwide ICC Test Rankings ???? https://t.co/OMjjVwOboH pic.twitter.com/rhmfe8jpUd
ٹیسٹ باؤلنگ رینکنگ میں پہلے دس کھلاڑیوں میں پاکستان کا کوئی بھی باؤلر شامل نہیں ہے، پہلی پوزیشن آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کے پاس ہے جبکہ دوسرے نمبر پر سٹورٹ براڈ ، تیسرے پر نیل ویگنر، چوتھے پر ٹم ساؤتھی ، پانچویں پر مچل سٹارک موجود ہیں جنہوں نے دو درجے ترقی حاصل کی ہے ۔
???????? Mitchell Starc enters top five
— ICC (@ICC) December 31, 2020
???????? R Ashwin jumps to No.7
???????? Jasprit Bumrah becomes No.9
Latest update in the @MRFWorldwide ICC Test Rankings ???? https://t.co/OMjjVwOboH pic.twitter.com/RLU1nMpfoV
آل راؤنڈرز کی فہرست میں پہلے دس کھلاڑیوں میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی موجود نہیں ہے ، پہلی پوزیشن انگلینڈ کے بین سٹوکس کے پاس ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر ، تیسرے پر بھارت کے ریوندر اجڈ یجہ ، چوتھے پر بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ، پانچویں نمبر پر مچل سٹارک موجود ہیں۔