ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سال 2019 پاکستان کرکٹ کیلئے کیسا رہا؟ جانئے

سال 2019 پاکستان کرکٹ کیلئے کیسا رہا؟ جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) سال 2019 پاکستان ون ڈے ٹیم کے لیے کچھ اچھا ثابت نہ ہوسکا، پاکستان کواس سال تین سیریز میں شکست ہوئی اور ایک میں کامیابی ملی، ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھی قومی ٹیم کوئی بڑی کارکردگی نہ دکھا سکی۔

سال 2019 پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا۔ پاکستان نے سال کی ابتدا میں جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز کھیلی اور تین دو سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس کے بعد آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کو یو اے ای میں ہوم سیریز میں پانچ صفر سے شکست ہوئی۔ ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں پانچ میچز کی سیریز میں چارصفر سے شکست کلا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان نے نو میں سے پانچ میچز جیتے اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کرسکی۔

پاکستان کو 2019 میں پہلی کامیابی سری لنکا کے خلاف ملی، کراچی میں ہونے والی تین میچز کی سیریز میں پاکستان نے دو صفر سے میدان مارا۔

مجموعی طور پر پاکستان نے 2019 میں27 ون ڈے میچز کھیلے، جن میں نو میچز میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی جبکہ پندرہ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔