( سٹی 42 ) حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا، پیٹرولیم مصنوعات 3 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔
نئے سال کا نیا تحفہ، گیس اور بجلی کے بعد حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات 3 روپے 10 پیسے فی لیٹر، پیٹرول 2 روپے 61 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 25 پیسے اور مٹی کا تیل 3 روپے 10 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔