( سٹی 42 ) لاہور میں کڑاکے کی سردی کا سلسلہ جاری ہے۔ 2019 میں سردی کا سابقہ ریکاڈر ٹوٹ گیا۔
جما دینے والی سردی کا سلسلہ جنوری 2020 تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ لاہور میں دسمبر 2018 میں درجہ حرارت کم سے کم 4 اور زیادہ سے زیادہ 27 سینٹی گریڈ تک گیا تھا۔
دسمبر 2019 میں درجہ حرارت کم سے کم 2 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 7 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ دسمبر 2019 میں لاہور میں 9.8 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ دسمبر 2018 کے مہینے بارشیں کم ہوئیں۔
ریجنل ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات اجمل شاد کا کہنا تھا کہ دسمبر 2019 کا آخری دن سرد ترین دن رہا، 28 دسمبر 1973 میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 7.8 تھا جبکہ 31 دسمبر 2019 میں 7.4 سینٹی گریڈ ریکاڈر کیا گیا جس نے کئی سالوں کا ریکاڈر توڑا ہے اور جنوری کا آغاز ہلکی بارش سے ہوگا جبکہ جنوری تک دھند یونہی برقراررہے گی۔
2019 میں سردی نے پچھلے پانچ سال کا ریکاڈر توڑا۔ پچھلے سال کی نسبت 2019 میں دھند میں بھی اضافہ ہوا۔