ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹاپ ٹین جرائم پیشہ افراد کی فہرست ہائیکورٹ میں چیلنج

ٹاپ ٹین جرائم پیشہ افراد کی فہرست ہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) پولیس کی جانب سے جاری شہر کے ٹاپ ٹین جرائم پیشہ افراد کی فہرست کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، لسٹ میں شامل نمبر ون پر موجود گوگی بٹ کی درخواست پر عدالت نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی آپریشن سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چھ جنوری کو ریکارڈ سمیت جواب طلب کرلیا۔

جسٹس محمد طارق عباسی نے خواجہ عقیل احمد عرف گوگی بٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے آزر لطیف خان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کسی زمین کے قبضے میں ملوث نہیں اور نہ ہی اس کے خلاف بھتہ لینے کا کوئی مقدمہ درج ہے۔ پہلے سے موجود مقدمات میں بری ہوچکا ہے، اس وقت کسی بھی عدالت میں اس کے خلاف کوئی مقدمہ زیرسماعت نہیں۔

پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ٹاپ ٹین جرائم پیشہ افراد کی فہرست بدنیتی پر مشتمل ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت فہرست کو کالعدم قرار دے۔ مزید استدعا کی گئی کہ عدالتی فیصلے تک پولیس کی ٹاپ ٹین کی جاری کردہ فہرست کو معطل کیا جائے۔

عدالت نے درخواست گزار وکیل کے دلائل سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور، ایس ایس پی آپریشن اور ایس ایچ او گوالمنڈی، ہنجروال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چھ جنوری کو ریکارڈ سمیت جواب طلب کرلیا۔