کھابوں کے شوقین افراد کیلئے گرما گرم ’چیز کون‘

کھابوں کے شوقین افراد کیلئے گرما گرم ’چیز کون‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رضا) سرد موسم میں آئس کریم کھانے کا زمانہ ہوا پرانا، اب گرما گرم ’ چیزکون‘ کھابوں کے شوقین افراد کے لیے توجہ کا باعث بن رہی ہے۔

شہر میں سردی عروج پر ہونے سے ٹھنڈی ٹھار آئس کریم اور کون کھانا ذرا مشکل کام ہے لیکن اب منفرد ذائقے اور خوشبو کی حامل ’ چیزکون‘ شوقین افراد کے لیے سردیوں کا زبردست تحفہ ہے۔میدے اور گھی میں گوندھی ہوئی گرما گرم کون کو پہلے بیک کیا جاتا ہے، جس کے بعد اس میں مصالحوں میں پکا ہوا چکن چھوٹے چھوٹے ٹکروں کی شکل میں شامل کیا جاتا ہے۔

خوش ذائقہ اور سپائسی کون کو مزید ذائقہ خیز بنانے کے لیے گرما گرم چیز کون میں شامل کیا جاتا ہے اور مزید مزیدار بنایا جاتا ہے۔ چکن، مصالحوں، پگھلتی پنیر اور میدے میں گندھی بیک کی ہوئی کون کے ذائقے کو مزید بڑھانے کے لیے اس میں کٹا ہوا سبز مصالحہ بھی شامل کیا جاتا ہے۔

کپکپاتی سردی میں کھابوں کے شوقین افراد روایتی کھانے تو کھاتے ہیں لیکن اب گرما گرم کھانوں میں ’ چیزکون‘ کے مزیدار اضافے سے بھی خاصے محظوظ ہو رہے ہیں۔