ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول کے بچوں کو نئے سال کا تحفہ

سکول کے بچوں کو نئے سال کا تحفہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) موسم سرما کی تعطیلات میں ایک ہفتہ کا اضافہ کردیا گیا، لاہور سمیت  پنجاب بھر کے تمام سکول یکم جنوری کی بجائے 7 جنوری بروز سوموار سے کھلیں گے۔  سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث چھٹیوں میں توسیع کی گئی ہے۔

ملک بھر میں جاری شدید سردی اور دھند میں اضافہ کے باعث سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں کو دی جانے والی موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا ہے۔ اس سے قبل پنجاب بھر کے تمام سکول یکم جنوری سے کھلنا تھے، چھٹیوں میں توسیع کے بعد اب سکول 7 جنوری بروز سوموار سے کھلیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ دھند میں اضافہ کے باعث کیا گیا ہے۔