ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جان لیوا مرض کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت کا اہم اقدام

جان لیوا مرض کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت کا اہم اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) محکمہ صحت کا اینستھیزیا ماہرین کی کمی کو دور کرنے کے لئے مزید تین سو اینستھیسٹس، ٹیکنالوجسٹس کی بھرتی کرنے کا فیصلہ، 400 ڈاکٹرز کی بطور اینستھیزیا ماہر تربیت بھی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں 300 اینستھیٹسٹس، ٹیکنالوجسٹس کی بھرتی اور 400 میڈیکل آفیسرز کی بطور اینستھیزیا ماہر تربیت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ زاہد اختر زمان، سپیشل سیکرٹری محمد خان رانجھا، ایڈیشنل سیکرٹری فاطمہ شیخ، ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر منیر احمد، ڈاکٹر رشید اختر، ڈاکٹر عاصم، ڈاکٹر مختار عباس اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔

ڈاکٹر یاسمین کا کہنا تھا کہ نئے اینستھیزیا ماہرین کی بھرتی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائے گی، رواں ماہ سے میڈیکل آفیسرز کی بطور اینستھیٹسٹ تربیت شروع کردی جائے گی۔