ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

2018 میں کتنے لوگوں نے ٹریفک کی خلاف ورزی کی؟ آپ بھی جانئے۔۔۔

2018 میں کتنے لوگوں نے ٹریفک کی خلاف ورزی کی؟ آپ بھی جانئے۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد بھٹی) سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے سال 2018 میں 20 لاکھ 45 ہزار 6 سو نو چالان کیے گئے، سی ٹی او ملک لیاقت علی کا کہنا ہے کہ چالان کا مقصد ریونیو اکٹھا کرنا نہیں بلکہ شہریوں کو ٹریفک قوانین کا پابند بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں ٹریفک پولیس کی جانب سے سال 2018 میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 20 لاکھ 45 ہزار 6 سو نو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے، جن میں صرف 128266 موٹر سائیکل سواروں کے چالان شامل ہیں۔ سی ٹی او ملک لیاقت کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لیے مہم بھی چلائی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو آگاہی دی جاسکے۔

ای چالاننگ کے ذریعے شہر بھر میں 3 ماہ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 4 لاکھ سے زائد ای چالان جاری ہوئے، سی ٹی او کا کہنا تھا کہ ای چالان سے ٹریفک کے نظام میں بہتر آئی ہے۔

سی ٹی او ملک لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ آرام دہ سفر کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔