ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت طلبہ کو منشیات سے دور رکھنے کیلئے پر عزم، سی ای اوز کو مراسلہ جاری

پنجاب حکومت طلبہ کو منشیات سے دور رکھنے کیلئے پر عزم، سی ای اوز کو مراسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس) پنجاب حکومت طلبہ کو منشیات سے دور رکھنے کیلئے پر عزم ، پنجاب بھر کے سی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

  منشیات کی روک تھام کیلئے ہر سکول میں فوکل پرسن تعینات کرنے کی ہدایت، ڈرگ فری سکول کی تصدیق کے بعد سرٹیفکیٹ جاری ہونگے، دوسری جانب چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اجلاس ہوا تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

  پنجاب کے اسکولوں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے وزیر اعلی پنجاب مانیٹرنگ سیل نے سرکاری سکولوں اور دیگر تعلمی اداروں کو احکامات جاری کیے ہیں ڈرگ فری سرٹفکیٹ حاصل کیا جائے۔  جس پر پنجاب کے ہر تعلیمی ادارے کو منشیات سے پاک کرنے کےلیے تمام سی اوز کو مراسلہ ارسال ہو چکا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کی روک تھام کے لیے اسکولوں میں فوجی پرسن تعینات کئے جائیں گے جبکہ فوکل پرسن تعلیمی اداروں کےہیڈز کو مقررکرکے سکولوں کو ڈرگ فری بنایا جائے گا۔

فوکل پرسنز کی منشیات کے حوالے سے تفصیلات اسکولوں کے ڈیش بورڈنگ پر آویزاں کریں گے جس میں بتایا جائے کہ سکول منشیات سے پاک ہے۔ جبکہ سکولوں کے ہیڈز کو ڈرگ فری اسکول سرٹیفکیٹ لینے کی ہدایت بھی جاری کیں گئیں ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سی ای اوز ڈرگ فری اسکول کی ویری فیکیشن کے بعد سرٹیفکیٹ جاری کریں گے۔ 

Shazia Bashir

Content Writer