(یاور زوالفقار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کی بعد ہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ کے آٹھ افسران کے تبادلے کر دئیے گئے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کی بعد ہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ کے آٹھ افسران کے تبادلے کر دئیے گئے، لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس شکیل الرحمن خان کا عدالتی عملہ تبدیل کر دیا، ایڈیشنل رجسٹرار جمشید اختر کوجسٹس شکیل الرحمن خان کے کورٹ ایسوسی ایٹ تعینات کر دیا گیا۔
جبکہ تعیناتی کے منتظر وحید یعقوب کو بھی جسٹس شکیل الرحمن خان کے کورٹ ایسوسی ایٹ تعینات کردیا گیا، پرسنل اسسٹنٹس اقبال حنیف اور ذوالفقار احمد منظور بھی جسٹس شکیل الرحمن خان کی عدالت میں تعینات، کورٹ ایسوسی ایٹ تنویر حسین، سینئر پرائیویٹ سیکرٹری ساجد اسلام کا بھی تبادلہ کر دیا گیا۔
جسٹس شکیل الرحمن خان کے پرسنل اسسٹنٹ فرحان حسن اور شبیر حسین بھی تبدیل کر دیے گئے ایڈیشنل رجسٹرار محد اصغر نے نوٹیفیکیشن جاری کیا۔