(رضوان نقوی) ایف بی آر نے ڈیفنس فیز فائیو میں واقع کروڑوں روپےسیلز ٹیکس چوری کرنےپر جلال سنز کے کمپیوٹرز اور اہم ریکارڈ قبضہ میں لے کرچھان بین شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نےسیلزکم ظاہرکرنیوالےبڑے سٹورزکےخلاف کارروائیاں تیز کردیں، ایف بی آر نےڈی ایچ اےفیز فائیومیں جلال سنزپر چھاپہ مار کرکمپیوٹرزاوربلنگ مشینیں قبضےمیں لےلی ہیں، ایف بی آرنےگزشتہ تین روز سےجلال سنز کی سیلز کی مانیٹرنگ شروع کررکھی تھی، ایف بی آر نےجلال سنز کی مختلف برانچز پر10مانیٹرنگ ٹیمیں تعینات کی تھیں، ایف بی آر حکام کےمطابق جلال سنز کی نوبرانچز کی سیلز کےمطابق ماہانہ ایک کروڑروپےسیلز ٹیکس بنتا ہے تاہم جلال سنز کی انتظامیہ صرف چار لاکھ روپےماہانہ سیلز ٹیکس ادا کررہی تھی۔
ایف بی آر ٹیم نےاسسٹنٹ کمشنرسید ناصر جمال شاہ کی سربراہی میں چھاپہ مار کرجلال سنز کااہم ریکارڈ قبضےمیں لےکر چھان بین شروع کردی ہے، ایف بی آرحکام کےمطابق جلال سنز کےمالکان کےاثاثہ جات کی جانچ پڑتال بھی کی جائےگی۔