سرکاری سکولوں میں سال 2019 میں فنی تعلیم کا آغاز نہیں ہو گا

 سرکاری سکولوں میں سال 2019 میں فنی تعلیم کا آغاز نہیں ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض) لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں کروڑوں روپوں کی لاگت سے فراہم کیا جانے والا ٹیکنیکل لیب کا سامان خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری سکولوں میں کروڑوں روپوں کی لاگت سے فراہم کیا جانے والا ٹیکنیکل لیب کا سامان خراب ہونے کا خدشہ  ظاہر ہوگیا،  سرکاری سکولوں میں ٹیکنیکل لیب کےقیام کے باجود سال 2019 میں فنی تعلیم کا آغاز نہیں ہوسکے گا،سکول ایجوکیشن نے لاہور سمیت پنجاب کے ایک ہزار سکولوں میں ٹیکنیکل لیب کا قیام کیا ہے، مذکورہ سکولوں میں لاہور کے30 ہائی اورہائر سکینڈری سکول شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سکولوں میں ٹیکنیکل ایجوکیشن پڑھانے کیلئے ابھی تک ایک بھی ٹیچر بھرتی نہیں کیا گیا، حالانکہ سابقہ حکومت کا یکم مارچ 2019 سے سکولوں میں ٹیکنیکل ایجوکیشن پڑھائے جانے کا منصوبہ تھا، پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کی جانب سے سال 2019 کے نصاب میں ایک مضمون بھی ٹیکنیکل ایجوکیشن کا شامل نہیں کیا گیا، سکولوں میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کیلئے موٹرسائیکل مکینک ، الیکٹریشن ، سلائی کھڑائی ، اے سی ریفرجوریشن، کوکنگ اوربیوٹشن کے کورس کرائے جانے تھے۔

  پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا تھاکہ فنی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے،لیکن اس سے قبل بھی سکولوں میں ٹیکنیکل لیبز کیلئے مہیا کیے جانے والا سامان زنگ آلود ہوکر سکریب میں بیچ دیا گیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer