ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سال 2018، پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے کیسا رہا۔۔۔

سال 2018، پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے کیسا رہا۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) سال 2018 میں لالی وڈ انڈسٹری کی فلموں نے شائقین کو سینما گھروں کا رُخ کرنے پر مجبور کردیا، مجموعی طور پر17 فلمیں ریلز ہوئیں، جنہوں نے باکس آفس پر دھوم مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق سال 2018 لالی وڈ انڈسٹری کیلئے نئی زندگی ثابت ہوا، جوانی پھر نہیں آنی 2، پرواز ہے جنون، طیفا ان ٹربل، دی ڈونکی کنگ جیسی فلمیں مداحوں کو سینما گھروں میں کھینچ لائیں اور باکس آفس پر خوب بزنس کیا۔

سال 2018 کی فلموں میں، پرچی، لوڈ ویڈنگ، سات دن محبت ان، آزادی، تین بہادر، نہ بینڈ نہ براتی اور مان جاؤں نا بھی شامل ہیں۔ کئی فلمیں موضوع کے اعتبار سے سلور اسکرین پر شائقین کی قدرے توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

اردو زبان میں بننے والی فلم شورشرابہ، جیک پاٹ، پری، کیک، وجود اور موٹرسائیکل گرل بھی سینما گھروں کی زینت تو بنیں مگر ریلیز کے ابتدائی دنوں میں ہی ڈبے میں بند ہوگئیں۔

سال 2018 میں فلم بینوں نے جہاں مزاحیہ فلموں کو خوب پسند کیا، وہیں معیاری فلموں کی نمائش سے سینما مالکان کی بھی خوب چاندی ہوئی۔