نیا سال نیا تحفہ، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کردیا

نیا سال نیا تحفہ، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہ رخ ندیم: حکومت کی جانب سے نئے سال پرعوام کے لئے مہنگائی کا تحفہ،  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ پٹرول 4روپے6پیسے جبکہ ڈیزل3روپے96 پیسے مہنگا کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے 1 جنوری 2018 سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر دیا۔ پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 6 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 96 پیسے ، مٹی کا تیل 6 روپے 69 پیسے  جبکہ لائٹ آئل ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 25 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ۔

اضافے کے بعد پیٹرول 78 روپے سے بڑھ کر 82 روپے 6 پیسے ،جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 90 روپے 46 پیسے کا ہو گیا۔

شہری پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پریشان، کہتے ہیں کہ حکومت نے پہلے چند پیسے پیٹرول سستا کیا اور جب بڑھانے پر آئے تو روپوں میں بڑھا دیا۔