ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس نے نیو ائیر نائٹ پر ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ تیار کرلیا

پولیس نے نیو ائیر نائٹ پر ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ تیار کرلیا
کیپشن: City42 - One Wheeling Police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیشہ خان ): منچلے ہوجائیں ہوشیار، سٹی ٹریفک پولیس نے نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے شکنجہ تیار کر لیا اس سلسلے میں اینٹی ون ویلنگ سکواڈ بھی تشکیل دے دیا گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیو ائیر نائٹ کے موقع پر سی سی پی او لاہور کی جانب سے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری ڈیوٹی انجام دے گی۔ نیو ائیر نائٹ پر پندرہ ہزار پولیس اہلکار پکنک پوائنٹس، مارکیٹس اور اہم ترین شاہرائوں پر تعینات کیے جائیں گے۔ ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے اضافی ٹریفک وارڈنز تعینات ہونگے۔

نیو ائیر نائٹ پر ون ویلروں کے خلاف کریک ڈائون کیلئے اینٹی ون ویلنگ سکواڈ بھی تشکیل دیئے گئے ہیں۔ جو تمام روڈز پر گشت کریں گے۔ شہر میں مختلف مقامات پر ٹریفک پولیس کی جانب سے ناکے لگائے جائیں گے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج ہوں گے، سلنسر اتارنے والے مکینکس کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

پولیس کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاہم شہریوں کو بھی اپنی ذمہ داری نبھانی چاہیے۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں