(وردہ ریاض):باغوں کے شہر کے موسم نے بھی نئے سال کی تیاری پکڑ لی، محکمہ موسمیات نے سال2018 کے پہلے ہفتے میں لاہور کا موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق آج سال 2017 کا آخری دن ہے شہر میں دھوپ کے باوجود سردی کی شدت برقرار ہے آج لاہور میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، کل 2018 کا سورج نئی اُمیدیں لے کر طلوع ہوگا، ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ سال 2018 کے پہلے ہفتے دھند چھائی رہے گی اور سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں۔
مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں