ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پریس کلب کے الیکشن 2018 کا معرکہ، پولنگ جاری

لاہور پریس کلب کے الیکشن 2018 کا معرکہ، پولنگ جاری
کیپشن: City42 - Lahore Press Club Election
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی): لاہور پریس کلب کے الیکشن برائے سال 2018 کیلئے پولنگ کا عمل جاری ، صدارتی نشسست کیلئے اعظم چودھری، ذوالفقار علی مہتو، زاہد شفیق طیب اور فیصل درانی مدمقابل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب کے الیکشن برائے سال 2018 کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے جو شام 6 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا، الیکشن میں 2 ہزار 6 سو 51 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، کلب کے داخلی راستوں پر بیرئیر اور خاردار تاریں لگائی گئی ہیں تاکہ صحافیوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایاجاسکے۔

واک تھروگیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے چیکنگ کی جارہی ہے۔ پریس کلب کی حدود میں غیرمتعلقہ شخص کا داخلہ سختی سے منع کیا گیا ہے، پریس کلب کی طرف جانے والی سڑکیں بیرئیر لگا کر بند کر دی گئیں۔