ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں پھر سوائن فلو پھیلنے کا خطرہ، 80کیسز سامنے آگئے

 پنجاب میں پھر سوائن فلو پھیلنے کا خطرہ، 80کیسز سامنے آگئے
کیپشن: City42 - Swin Flu
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان)  لاہور سمیت پنجاب بھر میں سوائن فلو پھیلنے کا خطرہ پھر منڈلانے لگا، سوائن فلو کے 80 کے قریب کیسز سامنے آگئے ہیں جن میں سے 60 مریضوں میں  وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق  پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے دفتر میں صوبائی وزیر سپشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق اور پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت سوائن فلو کے پھیلتے مرض پر قابو پانے کے لئے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری و پرائمری ہیلتھ علی جان خان، سپیشلائزڈ ہیلتھ نجم علی شاہ، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹراختر رشید، پروفیسر فیصل مسعود سمیت محکمہ کے دیگر افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ لوگوں میں آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہیں۔ اگر فلو دو دن سے زیادہ رہے تو ڈاکٹر کو ضرور چیک کروائیں۔ تاکہ کسی بھی ناخوشگوارصورتحال سے بچا جاسکے۔