مائدہ وحید: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں آج بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔سندھ ، بلو چستان میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم اس دوران سندھ اور بلو چستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں /آندھی چلنے اور تیز/ موسلادھار بارش متوقع ہے۔
شہر لاہور میں سورج کی کرنیں،درجہ حرارت بڑھ گیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ آج سارا دن شہر میں دھوپ کا راج رہنے کا امکان ہے۔شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرات 29 ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیاہے، زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت35ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈکیاجانے کا امکان ہے جبکہ شہر میں ہوائیں 5کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سےچل رہی ہیں۔فضائی آلودگی کےاعتبارسےلاہورپہلےنمبرپرآگیا ہے، شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح169ریکارڈکی گئی۔ سیدمراتب علی روڈپرآلودگی کی شرح185ریکارڈ، یوایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح175ریکارڈ، یوایم ٹی کےاطراف آلودگی کی شرح158ریکارڈ کی گئی ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ذرائع کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، برنس روڈ اور اطراف سمیت ڈیفنس ویو، محمودآباد، اختر کالونی میں تیز بارش ہوئی۔ نرسری، پی ای سی ایچ ایس، طارق روڈ، کلفٹن، کھارادر، ٹاور، بوٹ بیسن میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ ایئرپورٹ، ملیر، شاہ فیصل کالونی، رفاہ عام، قائد آباد، لانڈھی، گرومندر پر بھی تیز ہوا کے بارش ریکارڈ کی گئی۔فیڈرل بی ایریا، عائشہ منزل، کریم آباد، لیاقت آباد، تین ہٹی، گلشن اقبال، راشد منہاس روڈ، یونی ورسٹی روڈ، گلستان جوہر میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
واضح رہے کہ بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کے سلسلے میں محکمہ موسمیات کی جانب سے پانچواں الرٹ جاری کردیا گیا ہے، سمندری طوفان بحیرہ عرب کے شمال مشرق میں موجود جبکہ کراچی کے جنوب سے 120 کلومیٹر دور رہ گیا ہے۔ٹھٹہ کےجنوب مغرب سے طوفان کا فاصلہ 180 کلومیٹر، سندھ کے ساحلی علاقوں کے بعد سمندری طوفان گوادر کے مشرق اور جنوب مشرق کے سمندر تک جائے گا۔
کراچی میں 31 اگست تک وقفے وقفے سے تیز بارش کا امکان ہے، بدین، ٹھٹہ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان اور دیگر اضلاع میں تیزہواؤں کا امکان ہے، 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کے جھکڑ چل سکتے ہیں، طوفان کے دوران سمندر میں شدید طغیانی رہ سکتی ہے۔بلوچستان کے ماہی گیروں کو یکم ستمبر تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ یکم ستمبر تک بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں آج بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔سندھ ، بلو چستان میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران سندھ اور بلو چستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں /آندھی چلنے اور تیز/ موسلادھار بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات، جہلم اورچکوال میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، خانیوال، لودھراں اور مظفر گڑھ میں بارش جبکہ کوٹ ادو اور رحیم یار خان میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد اور کرم میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں شدید آندھی اورگرج چمک کے ساتھ سے بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران لسبیلہ، آواران، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، خضدار، قلات، نصیر آباد، سبی، جعفرآباد، تربت اور پنجگور میں موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔کراچی، تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، مٹیاری، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، جامشورو، جیکب آباد، لاڑکانہ، دادو اور شہید بینظیر آباد میں شدید بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔آج کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔