اینٹی وہیکل لفٹنگ ڈی ایس پی اور ایس ایچ اور پرموٹر سائیکل چوری کروانےکا مقدمہ

City42, DSP AVLS booked in motorbike theft, Lahore Anti vehicle lifting DSP Lahore invloved in bike theft
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: تھانے کے باہر سے شہری کی موٹرسائیکل چرانے کے الزام میں لاہور پولیس کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سسٹم کے ڈی ایس پی ، ایس ایچ او اور تھانیدار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اینٹی وہیکل لفٹنگ سسٹم (اے وی ایل ایس) کے ایک کے بعد ایک موٹرسائیکلوں کی خردبرد کے سکینڈلزسامنےآنےلگےہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی اے وی ایل ایس، ایس ایچ او اے وی ایل ایس، اور اےایس آئی نےشہری کی موٹرسائیکل چوری کروا دی۔شہری سکندر مشتاق کی مدعیت میں تھانہ قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں مقدمہ درج کیا گیاہے۔

ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کےخلاف درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق شہری سکندر مشتاق نےڈی ایس پی اے وی ایل ایس صدر ڈویژن مہدی کاظمی کے دفتر کے باہراپنی موٹرسائیکل کھڑی کی۔ڈی ایس پی مہدی کاظمی،ایس ایچ اوعباس بھٹی اور اے ایس آئی نثارنےذاتی رنجش کی بنا پر موٹرسائیکل چوری کروادی۔

پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل چوری کے اس الزام کی محکمانہ انکوائری کی گئی۔ دوران انکوائری ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کے گنہگارثابت ہونے پراختیارات سے تجاوزکرنے کامقدمہ درج کیا گیا۔مقدمےمیں لکھاہےکہ مذکورہ پولیس افسران موٹر سائیکل چوروں کی سرپرستی کرتے ہیں۔تاہم مقدمہ درج ہونےکےباوجودکوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا ۔