سٹی42: پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں جمعرات کے روز بھی دن بھر مندی کا راج رہا۔ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا، 100 پوائنٹس انڈیکس میں 1242 پوانٹس کی بڑی کمی ہو گئی۔
جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 46 ہزار کی سطح بھی برقرار نہ رکھ سکا، 100 انڈیکس 45 ہزار 2 کی سطح پر بند ہوا۔
آج 100 پوئنٹس انڈیکس میں 1780 پوائنٹس کی شدید مندی کے بعد ریکوری آئی تھی
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں زیادہ سے زیادہ 1774 پوائنٹس تک کمی نوٹ کی گئی تاہم اس کے بعد کچھ بہتری آئی اور انڈیکس میں 532 پوائنٹس کیبہتری آئی اور کاروبار 1242 پوائنٹس پر بند ہوا
جمعرات کے روز شئیرز کی قیمت گرنے سے سرمایہ کاروں کے مزید 180 ارب روپے کا نقصان ہوگیا۔
پاکستان مین سٹاک ایکسچینج گزشتہ کئی روز سے بدترین مندی کا شکار ہے۔ 28 اگست کو پیر کے روز 100 انڈیکس 47 ہزار 478 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ منگل 29 اگست کو اسٹاکس کی قیمتوں میں مزید گراوٹ آئی اور پی ایس ایکس 100 انڈیکس 201 پوائنٹس کمی سے 47 ہزار 277 پر آگیا۔ بدھ کو بھی سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان تھم نہیں سکا اور آج جمعرات کو انویسٹروں کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔