ڈالر کی اونچی اڑان ، نیا ریکارڈ قائم کر دیا

ڈالر کی اونچی اڑان ، نیا ریکارڈ قائم کر دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: انٹر بینک میں  ڈالر کی اونچی اڑان ،  305 روپے 54 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا ۔ 
انٹربینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 9 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں امریکی ڈالر پہلی بار  305 روپے 54 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا.انٹر بینک میں ڈالر 304.45 روپے  سے بڑھ کر 305.54 روپے پر بند ہوا .ماہرین کا کہناہے کہ نگران حکومت آنے کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 17 روپے 5 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔
ڈالر 17.05 روپے مہنگا ہونے سے پاکستانی روپے میں بیرونی قرض میں 1250 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے ۔ایکسچینج کمپنیز  کےجنرل سیکریٹری ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ  درآمدات پر انحصار اور غیریقینی سیاسی صورتحال ملکی معیشت کی تباہی کی ذمہ دار قرار دے دیا ہے ۔ ڈالر ان فلو کم اور ڈالر آؤٹ فلو زیادہ ہونے کے باعث روپیہ پریشر میں ہے۔

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مزید مہنگا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 50 پیسے مہنگا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 319.50 روپے سے بڑھ کر 323 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، یورو 7 روپے مہنگاہوکر 353 روپے کی بلند سطح قائم،برطانوی پاونڈ 8 روپے مہنگا ہوکر 412 روپے کی بلند سطح قائم کر دی ، امارتی درہم 1.70 پیسے مہنگاہوکر پہلی بار 90 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا جبکہ سعودی ریال2 روپے مہنگاہوکر پہلی بار 87 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔