شہری کو چار یونٹ بجلی کا ہوش اُڑا دینےوالا بل آ گیا

FESCO, Sargodha, Electricity consumer, unrealistic billing by Electricity company, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سرگودھا میں شہر کے دو گھروں کے یونٹ ایک جیسے لیکن بجلی کے بلوں میں ہزاروں روپیہ کا فرق آ گیا۔ ایک شہری نے دوسرے سے صرف چار یونٹ بجلی زیادہ استعمال کی لیکن اس کا بل 6931 روپے زیادہ آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں فیصل آباد الیکٹرک کمپنی ( فیسکو) کی بجلی استعمال کرنے والے ایک شہری کا بل 140یونٹ اور دوسرے نے بل پر موجود ریڈنگ کے مطابق 144 یونٹ بجلی استعمال کی۔ دونوں بلوں میں صرف 4یونٹ کا فرق ہےلیکن  ایک سو چالیس یونٹ کا بل 1809 روپیہ جبکہ ایک سو چوالیس یونت استعمال کرنے کا بل 8740 روپیہ ہ بنا دیا گیا۔ اس طرح سب سے سستی بجلی کی سلیب میں صرف چار یونٹ استعمال کرنے والے صارف کو  یہ چار یونٹ 6931 روپے میں پڑ گئے۔

صارفین نے شکایت کی ہے کہ سرگودھا میں  بجلی کمپنی کے ملازموں نے افسران کے دیئے ہوئے ریوینیو جمع کرنے کے ٹارگٹ پورے کرنے کے لئے اندھا دھند اوور بلنگ کی ہے۔ لوگ بجلی کے بل ٹھیک کروانے کے لئے کمپنی کے دفاتر جاتے ہیں تو انہیں ایک سے دوسرے وور وہاں سے تیسرے دفتر کا راستہ دکھا دیا جاتا ہے۔