جنید ریا ض :ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے حکم امتناعی کے باوجود انچاس لارنس روڈ امتحانی سنٹر کی حیثیت کو ختم کردیا۔
تفصیلات کے مطا بق انچاس لارنس روڈ سیکنڈری اور انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے انعقاد پر لاہور کا سب سے محفوظ اور بڑا امتحانی مرکز تھا، جہاں ایک وقت میں 20 ہزار تک امیدواران کو ایک ہی چھت تلے امتحان دیتے تھے۔
بورڈ ملازمین کے مطابق ایچ ای ڈی نے اختیارات سے تجاوز کرکے لاہور تعلیمی بورڈ کے امتحانی مراکز پر قبضہ کیا ہے،تعلیمی بورڈ لاہور اور اس کے تحت امتحانی مراکز پر ایچ ای ڈی کا قبضہ بورڈ کی خود مختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ امتحانی مراکز کو ختم کرکے لاہور بورڈ کے زیر انتظام ہزاروں امیدواران کو محفوظ امتحانی سنٹر سے محروم کیا جارہاہے،فیصلے سے بوٹی مافیا کو فروغ ملے گا،دوسری جانب ایچ ای ڈی کے فیصلے پر لاہور تعلیمی بورڈ کے افسران نے چپ سادھ لی ہے۔