(ویب ڈیسک)اداروں کے خلاف بغاوت کیلئے اکسانے کے الزام میں اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی طبیعت بگڑ گئی ۔
جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں شہباز گل کی طبیعت خراب ہو گئی ، شہباز گل کو سینے میں درد اور سانس میں تکلیف بتائی جا رہی ہے ،جیل ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی آئی کے معائنے کیلئے پمز ہسپتال کی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی جس نے شہباز گل کا مکمل طبی معائنہ کیا ،پی ٹی آئی رہنما کو جیل ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔