ویب ڈیسک : پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی بھی سیلاب زدگان کی داد رسی کرنے کے لیے مختلف علاقوں میں پہنچ گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق جہاں سیلاب سے متاثر ہونے والے لوگوں کی مدد کے لیے مختلف سیاستدانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے اور نا صرف پاکستان بلکہ بیرونِ ملک سے بھی مدد آئی ہے ۔ وہیں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی بھی سیلاب زدگان کی داد رسی کرنے کے لیے مختلف علاقوں میں پہنچ گئی ہیں ۔
شرمیلا فاروقی نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ بھی ہمارے اپنے ہیں ۔ اس وقت ان کو ہماری سب سے زیادہ ضرورت ہے اس لیے ہمیں چایئے کہ انکی مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔
These are our people who have lost lives, homes and livestock… They need us now more than ever… let’s build their resolve, homes and lives together inshallah pic.twitter.com/Rmklb36TAr
— Sharmila Sahibah faruqui S.I (@sharmilafaruqi) August 30, 2022
پی پی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ آئیں مل کر ان کا گھر اور زندگیاں دوبارہ بنائیں۔