ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرمیڈیٹ II کے نتائج کا اعلان بھی کردیا گیا

FBISE Intermediate Results Officially Announced
کیپشن: Intermediate Results
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) طلبا کے انتظار کی گھڑیاں ختم، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای) نے ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ II کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

طلباء اپنے نتائج کو کئی طریقوں سے دیکھ سکتے ہیں۔ پہلی ایف بی آئی ایس ای کی آفیشل ویب سائٹ ہے۔ نتیجہ چیک کرنے کا دوسرا طریقہ میں طلبا ایف بی، سپیس اس کے بعد اپن اپنا رول نمبر لکھیں اور 5050 پر ارسال کریں جبکہ تیسرا طریقہ میں طلبا اپنا رزلٹ معلوم کرنے کے لئے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے رابطہ نمبر پر کا ل کرکے پوچھ سکتے ہیں، رابطہ نمبر 051- 9269555-59 ہے۔

 علاوہ ازیں فیڈرل بورڈ امیدواروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے بھی نتائج بھیجے گا، بشرطیکہ انہوں نے اپنے داخلہ فارم میں اپنے موبائل فون نمبرز کا ذکر کیا ہو۔ پارٹ I کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ڈاکٹر مختار احمد نے ایف بی آئی ایس ای کے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ سرکاری نتائج کے اعلان کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔وزیر نے ہر  اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو تفصیلی مارکس سرٹیفکیٹ (DMCs) حوالے کیے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer