ویب ڈیسک :(ن) لیگ کی رہنما مریم نواز نے اپنے خلاف چلنے والی ویڈیوکو ذو معنی جملوں میں پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا قرار دے دیا۔
دوروز قبل مریم نواز نے پنجاب کے علاقے تونسہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا جس کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔
ان تصاویر اور ویڈیوز میں مریم نواز کو متاثرین کو گلے لگاتے اور ان سے اظہار یکجہتی کرتے دیکھا گیا تھا، انہی متاثرین میں شامل ایک خاتون کو گلے لگاتی تصویر مریم نے اپنے اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی تھی۔
بعد ازاں اس تصویر میں موجود خاتون کی ویڈیو گردش کرنے لگی تھی جس میں بزرگ خاتون کا اینکر سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مریم نواز نے اعلان کے باوجود کچھ نہیں دیا صرف گلے لگا کر چلی گئیں۔
اس جماعت کو ایک ہی کام آتا ہے اور وہ پراپیگینڈا ہے ☺️ https://t.co/BcWsNIkSWr
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 30, 2022
تاہم اب اسی خاتون کی ایک ویڈیو مریم نواز کی جانب سے ری ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں خاتون کو راشن کا تھیلا تھامے مریم نواز کا ہی شکریہ ادا کرتے دیکھا گیا۔
اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ کہ’اس جماعت کو ایک ہی کام آتا ہے اور وہ پراپیگنڈا ہے ‘۔