(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں انتظامی عہدوں پراکھاڑ پچھاڑ جاری، محمد عامر جان کو کمشنر لاہور تعینات کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔
سیکرٹری ہائرایجوکیشن پنجاب سید نجف اقبال کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ واصف خورشیدکو سیکرٹری ہائرایجوکیشن پنجاب تعینات کیا گیا ، اس کے علاوہ ڈی جی پی ایچ اے عمر جہانگیرکا تبادلہ کرکے ڈی جی پبلک لائبریریزپنجاب تعینات کردیا گیا ۔