ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم آج سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ کریں گے

وزیراعظم آج سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ کریں گے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج صوبہ خیبرپختونخواہ کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع، سوات اور لوئر کوہستان کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ وزیراعظم آج خیبرپختونخواہ کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ کریں گے۔اس دوران وزیر اعظم ضلع سوات میں کالام اور کانجو جبکہ ضلع لوئر کوہستان میں پتن جاینگے۔

اس دوران وزیر اعظم کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیر اعظم امدادی کاموں کا جائزہ لینگے اور سیلاب متاثرین سےملاقات کریں گے۔