ویب ڈیسک: ایپل کا جدید ترین ماڈل یعنی آٖئی فون تیرہ ٹیکسٹ اور فون کالز سیلولر سگنل یا وائی فائی کے بغیر بھیجنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق نئے آئی فون میں زمین کے نچلے مدار پر گردش کرنے والے سیٹلائیٹس کی کمیونیکشن کنکٹویٹی کا فیچر ہوگا،جس سے فون کالز کرنا، میسجز بھیجنا اور انٹرنیٹ سروسز کا حصول ان علاقوں میں بھی ممکن ہوگا جہاں سیلولر کوریج موجود نہیں ہوگی۔
اس کے لئے نیٹ ورک آپریٹرز کو سیٹلائیٹ کمیونیکشنز پرووائڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ آئی فونز سیٹلائیٹ نیٹ ورک پر بغیر اضافی لاگت پر کام کرسکیں،مختلف سیٹلائیٹ کمپنیوں جیسے گلوبل اسٹار کے سیٹلائیٹس میں این 53 فریکوئنسی بینڈ موجود ہے جو کوالکوم کے نئے ایکس 65 فائیو جی موڈیم کو سپورٹ کرتا ہے۔
آئی فون 13 چودہ ستمبر کو متعارف کرایا جائے گا، جبکہ 24 ستمبر سے وہ صارفین کو دستیاب ہوگا، اس سال آئی فون 13 سیریز کے تمام ماڈلز بیک وقت فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔