جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی خود مختاری سے متعلق اہم فیصلہ

Usman Buzdar
کیپشن: CM Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار پریس کانفرنس، کہتے ہیں وزیراعظم نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا فیصلہ کیا، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ خود مختاری کےلئے تاریخی فیصلہ کرتےہوئے رولز آف بزنس میں تبدیلی کی۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی ڈویژن گیارہ اضلاع پر مشتمل ہوگی،  چیف سیکرٹری اور عملہ کو تعینات کر دیاگیا جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو دفاتر اور فنڈز کے اختیارات ہوں گے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریز دفاتر کو بھرتیوں کے اختیارات بھی مل گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی پہلی تاریخ میں جنوبی پنجاب کےلئے 33 فیصد ایک سو نوے ارب روپے مختص کیے گیے ہیں، جنوبی پنجاب کی عوام کو مبارک باد دیتا ہوں یہ مرحلہ جنوبی پنجاب کےلئے اہم ہوگا۔ پورا پنجاب ہمارا ہے جنوبی پنجاب ہو یا وسطی پنجاب توجہ ہے،سپیکر سمیت سب کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ان کے آئیڈیاز پر کام کرتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ  مینار پاکستان واقعہ پر حکومت نے رٹ کیا جو بھی ملوث ہیں انہیں گرفتارکیا گیاہے، انصاف ضرور ملے گا اور انصاف نظر آتا بھی آئے گا، ہیلی کاپٹر پر جاکر لوگوں کے مسائل سنتا ہوں بری نہیں اچھی بات ہے، فنانس منسٹر سمیت خود بھی صوبہ پر اخراجات کے بارے چیک کرتا رہوں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب وہیں لوگوں کے مسائل حل کریں گے، بہاولپور سیکرٹریٹ کا وزیر اعظم نے دورہ کرنا ہے پہلے وہاں فنڈز بتائے جاتے وہ لگائے نہیں جاتے رہے لیکن اب جتنے بھی فنڈز جنوبی پنجاب کےلئے مختص کئے وہیں خرچ ہوئے۔

دوسری جانب  ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ حقیقی معنوں میں بااختیار سیکرٹریٹ بنائیں گے جو گیارہ اضلاع پر آپریٹ کرےگا۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے احساس محرومی ختم ہوگی، سترہ فیصد پیسہ پہلے دو سو پینسٹھ ارب روپے خرچ نہیں ہوا، ہمارے پاس جنوبی پنجاب کےلئے دو تہائی اکثریت نہیں

اگر دو تہائی اکثریت ہوتی تو جنوبی پنجاب کا صوبہ بن چکا ہوتا۔