3 مرلے کا گھر اب کتنے کا ملے گا؟ کم آمدن والے افراد کیلئے بری خبر

3 مرلے کا گھر اب کتنے کا ملے گا؟ کم آمدن والے افراد کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)پنجاب حکومت نے کم آمدن والے افراد کے گھروں کی تعمیر کے لیے ری والونگ فنڈ میں تین ارب روپے کے اضافے کی منظوری دے دی ،تعمیراتی میٹریل مہنگا ہونے پر نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت تین مرلے کے سستے گھر بھی مہنگے کردئیے گئے۔
 تفصیلات کے مطابق لاہور میں ابتدائی طور پر رائے ونڈ کے مقام پر 245 یونٹ کی تعمیر کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں،لاہور سمیت دیگر دو اضلاع میں بننے والے تین مرلے کے گھر کی قیمت جو پہلے 14 لاکھ 30 ہزار کی مقرر کی گئی تھی اب اس کی قیمت میں 3 لاکھ 50 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے ۔

دستاویزات کے مطابق اب تین مرلے کے سستے گھر کی قیمت 17 لاکھ 80 ہزار روپے ہو گی،پنجاب حکومت نیا پاکستان ہاؤسنگ کے تحت سستے گھر کم آمدن والے افراد کو دینے جارہی ہے،پنجاب کابیںہ نے محکمہ ہاؤسنگ کی تعمیراتی میٹریل میں مہنگائی کے تناسب سے کنسٹرکشن اور ری والوینگ فنڈ پر سفارشات پر منظوری دی ۔

ذرائع کا کہنا یےکہ کنسٹرکشن کمپنیوں کے سروے میں تین مرلے کے گھر کی قیمت میں اضافے کی تجاویز دیں تھیں کیونکہ تعمیراتی لاگت میں اضافہ ہونے سے تین مرلے کے گھر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

یاد رہے کہ  پنجاب حکومت لاہور میں 650 اسکوئر فٹ کے 4 ہزار اپارٹمنٹس بنانے جارہی ہے جس کے لیے پہلے تو 2 بیڈ کے اپارٹمنٹ کی قیمت 27 لاکھ روپے مقرر کی گئی لیکن اب کسنلٹنٹ نے اپارٹمنٹ کی قیمت میں دو لاکھ 3 ہزار روپے مزید بڑھانے کی استدعا کی ہے۔

ڈیزائن کنسلٹنٹ کی جانب سے حکومت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ تعمیراتی میٹریل مہنگا ہونے پر فلیٹ کی تعمیر پر مزید اضافی اخراجات آرہے ہیں جس پر اب مجموعی طور پر فلیٹ کی قیمت بھی بڑھائی جائے۔

فلیٹ کی صرف تعمیر پر پہلے 22 لاکھ 47 ہزار 410 روپے کا تخمینہ تھا لیکن ڈیزائن کسلٹنٹ نے اب 24 لاکھ 50 ہزار 710 روپے کا تخمینہ لگایا ہےجبکہ فلیٹ کی تعمیر پر دیگر تعمیراتی چارجز اور ٹیکس اس کے علاوہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت اب ایک فلیٹ 29 لاکھ 9 ہزار 500 روپے ہو جائے گی،محکمہ ہاؤسنگ نے ڈیزائن کسلٹنٹ کی جانب سے نئی قیمتوں کے متعلق حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer