محکمہ لیبر کا مزدوروں کی فلاح کیلئے خوش آئند اقدام

محکمہ لیبر کا مزدوروں کی فلاح کیلئے خوش آئند اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: لیبر طبقے کے لیے اچھی خبر، محکمہ لیبر کا مزدور کارڈ رواں سال ہی جاری کرنے کا فیصلہ، رواں سال دسمبر میں مزدور کارڈز دیئے جائیں گے، جس سے 11 اقسام کی سہولیات کی فراہمی کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ لیبر نے مزدور کارڈ رواں سال ہی جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ رواں سال دسمبر میں مزدور کارڈز دیئے جائیں گے، سوشل سکیورٹی سے رجسٹرڈ مزدوروں کو بینک اکاؤنٹ سے منسلک مزدور کارڈ جاری کیا جائے گا۔ مزدور کارڈ کے ذریعے 11 اقسام کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جس میں کارڈ کے زریعے مزدور رعائتی نرخوں پر خریداری کر سکیں گے، مزدور سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں علاج کی سہولیات حاصل کریں گے۔ سوشل سکیورٹی اور ویلفیئر گرانٹس بھی مزدور کارڈ سے منسلک بینک اکاونٹ کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔

مزدوروں کو اشیاء ضروریہ کی خریداری پر مزدور کارڈ کے ذریعے سبسڈی دی جائے گی، کم از کم اجرت کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے تنخواہ کی ادائیگی کا قانون جلد متعارف کروا کر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید کا کہنا ہے کہ پہلی بار 10لاکھ سے زائد مزدوروں کا بینک اکاؤنٹ کھولا جائے گا،صوبائی وزیر نے مزدور کارڈ کے جلد از جلد اجراء کے لئے کمشنر پیسی کو ہدایات جاری کر دیں۔

کمشنر سوشل سکیورٹی کا کہنا ہے کہ 82 ہزار سے زائد ورکرز کو گزشتہ ایک ماہ میں رجسٹر کیا گیا ہے، 3 ماہ میں رجسٹرڈ ورکرز کی تعداد میں 3 لاکھ تک اضافہ کریں گے۔ 2018 میں صرف 3 لاکھ 80 ہزار مزدوروں کے پاس سوشل سکیورٹی کارڈ تھے، اب 6 لاکھ 34 ہزار مزدوروں کے پاس سوشل سکیورٹی کارڈز ہیں۔ 3 ماہ میں 11 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ورکرز کو سوشل سکیورٹی کارڈز مہیا کرنے کا ہدف ہے، سوشل سکیورٹی کے تمام ہسپتالوں میں ہاسپیٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ، 2 سال میں 65 کروڑ روپے کی لاگت سے تمام ہسپتالوں میں ایچ ایم آئی ایس نافذ کیا جا رہا ہے۔