جیپسٹر کے شوقین افراد کیلئےبڑی خوشخبری

جیپسٹر کے شوقین افراد کیلئےبڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ''بیک'' پاکستان نے اپنی طویل خاموشی توڑی ہے فیس بک پر اپنی گاڑیوں کی  پروڈکشن لائن دکھا کر بکنگ جلد شروع کرنے کااعلان کردیا۔
''بیک'' پاکستان کے فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی ویڈیو پر نہ صرف کمپنی کی وہیکل اسمبلی لائن  دکھائی گئی ہے بلکہ اسمبلی لائن پر موجود گاڑیوں کی تیاری بھی مرحلہ وار دکھائی گئی ہے ۔  اسی طرح  ''بیک''  ڈی 20 ہیچ بیک اور سیڈان گاڑیاں بھی دکھائی گئی ہیں جبکہ  ''بیک''  ایکس 25 کراس اوور اور  ''بیک''  بی جے 40 آف روڈ ایس یو وی ماڈلز بھی مکمل تیار حالت میں نظر آرہے ہیں۔

سب سے بڑی خبر ویڈیو کے کیپشن میں ہے کہ  ''بیک''  کے تمام وہیکلز کی بکنگ جلد شروع کی جارہی ہے۔سازگار انجنیرنگ ورکس لمیٹڈ کے 27 اگست کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے آفیشل نوٹس میں بھی کہا گیا ہے کہ ٹرائل آپریشن کی کامیابی سے تکمیل کے بعد  ''بیک''  کی کمرشل پروڈکشن یکم ستمبر 2021 سے شروع کی جاررہی ہے۔  تجزیہ نگاروں نے سازگار انجنئیرنگ کےتاخیر سے لیکن کامیاب ٹرائل آپریشن کو سمارٹ فیصلہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ  ''بیک''  کو اب دوسرے نئے کار برانڈز جیسے ایم جی جے ڈبلیو ، الحاج پروٹون، پرنس ڈی ایف ایس کے اور ماسٹر شانگن موٹرز کی طرح اپنے صارفین کو تاخیر سے گاڑیاں فراہم کرنے کا ایشو درپیش نہیں ہوگا۔ کیونکہ کمپنی نے آفیشل لانچ سے قبل ہی گاڑیوں کی پروڈکشن شروع کردی ہے

Malik Sultan Awan

Content Writer