ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کب؟ فیصلہ ہوگیا

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کب؟ فیصلہ ہوگیا
کیپشن: results date
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے اعلان کا شیڈول منظور، میٹرک کے نتائج کا اعلان 16 اکتوبر جبکہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان 30 ستمبر کو ہوگا۔
 

تفصیلات کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے اعلان کا شیڈول منظور کر لیا گیا ہے۔ لاہور سمیت صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز 30 ستمبر کو انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کریں گے۔ تعلیمی بورڈز میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان 16 اکتوبر کو کریں گے۔ پنجاب بورڈز چیئرمین کمیٹی کے اجلاس میں نتایج کے اعلان کی ابتدائی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔

کمیٹی کی جانب سے فیصلے پر مبنی مراسلہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو ارسال کیا جائے گا۔ اس ضمن میں بورڈز حکام نے پیپرز مارکنگ کرنے والے اساتذہ کو ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

دوسری جانب یونیورسٹیوں میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ میں رجسٹریشن کی تاریخ میں اضافہ کردیا گیا۔ ایچ ای سی نے یونیورسٹی اسٹڈیز ایڈمیشن ٹیسٹ کی تاریخ یکم ستمبر تک بڑھا دی، بی ایس آنرز میں داخلوں کیلئے امیدوار انٹری ٹیسٹ میں شمولیت کیلئے آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔