ویب ڈیسک: پی ٹی وی انگلش نے امریکی بلاگر سنتھیارچی کے آنے کا اعلان بذریعہ ٹوئٹر کیا اور انتی ہی پھرتی سے اس ٹویٹ کو ڈیلیٹ بھی کردیا۔
رپورٹ کے مطابق سرکاری پی ٹی وی نے اپنے آفیشل ہینڈل سے اعلان کیا فلم میکر سنتھیا ڈی رچی پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک جوائن کرچکی ہیں اور عنقریب پی ٹی وی ورلڈ پر پروگرام میں جلوہ گر ہوں گی تاہم ٹوئٹ شئیر ہوتے ہی کچھ منٹوں کے اندر اندر ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی گئی۔
Delighted to join @WorldPTV! https://t.co/LBThHNt9q3
— Cynthia Ritchie ✍???? (@CynthiaDRitchie) August 30, 2021
An honour for me. Looking forward to exciting times ahead! https://t.co/rzIp0huVul
— Cynthia Ritchie ✍???? (@CynthiaDRitchie) August 30, 2021
تاہم اس دوران امریکی بلاگر نے پی ٹی وی کے اعلان کو ری ٹویٹ کرکے اسےاپنے لیے اعزاز قرار دیا۔ جس پر ٹوئٹر پر موجود متعدد صارفین نے انہیں مبارکباد دی توکہیں طنزیہ ریمارکس بھی پاس کئے گئے ۔ کچھ صارفین پی ٹی وی کی جانب سے اعلان واپس لیے جانے کی وجہ جاننے میں دلچسپی لیتے بھی دکھائی دیے۔
Just like COVID, Cynthia is also never ever going away ???? pic.twitter.com/cx2kjxr41a
— Khurram Qureshi (@qureshik74) August 30, 2021
چند روز پہلےاسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر بےہوش پائی جانے والی امریکی بلاگر نےکچھ عرصہ قبل پیپلزپارٹی کی سابقہ حکومت میں رحمان ملک پر زيادتی کا الزام لگایا تھا، انہوں نے سابق وزير اعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیر داخلہ مخدوم شہاب الدین پر بھی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے۔