ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں تجاوزات کی بھرمار

شہر میں تجاوزات کی بھرمار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ذیشان صفدر ) ٹاون شپ بازار مین روڈ پر پھٹہ مافیا کا راج، راہگیر مشکلات میں پھنس گئے، شہریوں نے حکومت سے تجاوزات کے خاتمے کا مطالبہ کردیا۔

ٹاؤن شپ مین بازار میں تجاوزات کی بھرمار ہوگئی۔ مین بازار کا آدھے سے زیادہ حصہ تجاوزات کی زد میں آگیا۔ بازار سے گزرنے والی گاڑیوں کو تجاوزات کے باعث مشکلات کا سامنا ہے جبکہ تجاوزات کی بھرمار نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ ٹاؤن شپ مین بازار سے گزرنے والے شہری خوار ہوکر رہ گئے ہیں۔

شہریوں نے مین بازار سے تجاوزات کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ راہگیروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ مین بازار سے تجاوزات ہٹانے پر توجہ دے، تاکہ یہاں سے گزرنے والے شہری سکون سے گزر سکیں۔

دوسری جانب ایک موریہ پل جس کی تعمیر ومرمت کا کام شروع تو کرایا گیا لیکن تین سال بعد بھی تاحال مکمل نہ ہو سکا۔ ایک موریہ پل کی تعمیر مکمل نہ ہونے سے شہری گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پل سے گزرنے والا راستہ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ معمولی بارش سے پل تالاب کا منظر پیش کرتا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا کہ ایک موریہ پل منصوبے کو ہنگامی بنیادوں پرمکمل کیا جائے اور حکومت شہریوں کو ذہنی اذیت سے چھٹکارہ دلانے میں سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کرے۔