ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کا کراچی جانے کا اعلان

 شہباز شریف کا کراچی جانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین سکیورٹی اہلکاروں کےشہید اور چار کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس،کہا کہ صوبیدار ندیم، سپاہی سلیم اورلانس نائیک مصور شہید کی شہادت پر اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں،شہدا ہمارے سر کا تاج ہیں، صدرمسلم لیگ ن بدھ کو کراچی جائیں گے۔
میاں شہبازشریف کاکہنا تھاکہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند اور اہل خانہ کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے۔قائد حزب اختلاف نےزخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعابھی کی۔

ادھربارش کےبعدکراچی کی صورتحال اور عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے بدھ کو ایک روزہ دورے پر شہبازشریف کراچی جائیں گے، صدر مسلم لیگ ن طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سےملاقات کریں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer