ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمشنر لاہور ترقیاتی سکیموں کو جلد مکمل کرنے کیلئے متحرک

کمشنر لاہور ترقیاتی سکیموں کو جلد مکمل کرنے کیلئے متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد حسین ) کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن ذوالفقار گھمن مفاد عامہ کی ترقیاتی سکیموں کی جلد تکمیل کے لیے متحرک ہوگئے، میٹروپولیٹن کارپوریشن سے پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کی تمام ترقیاتی سکیموں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ایک ارب 94 کروڑ 10 لاکھ کی لاگت سے 253 ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنے کے لیے ورکنگ پیپر تیار کرلیا۔ پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کی کتنی ترقیاتی سکیمیں مکمل اور کتنی التواء کا شکار ہیں؟؟ جبکہ ارکان اسمبلی کے حلقوں، شاہراہوں اور بڑے منصوبوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن شعبہ انفراسٹرکچر نے ترقیاتی کاموں کو مکمل کرانے کے لیے کمر کس لی۔

پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کی 253 ترقیاتی سکیمیں لگائی گئیں، 133 ترقیاتی سکیموں کے ورک آرڈر جاری ہوئے۔ داتا دربار کی تزئین و آرائش ، لاری اڈا، سرکلر روڈ، شملہ پہاڑی اور ضرار شہید روڈ کی میگا ترقیاتی سکیموں کے ورک آرڈر جاری کر دیئے گئے۔

شہر کے ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز کے حلقوں کی 215 ترقیاتی سکیموں کے فنڈز کا اجراء کر دیا گیا جبکہ ارکان اسمبلی کی سولہ کروڑ مالیت کی 38 ترقیاتی سکیمیں واسا اور پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کو منتقل کردی گئیں۔

دوسری جانب میٹروپولیٹن کارپوریشن اور پولیس کا چیل گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، چیف میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن زبیر وٹو نے ایم سی ایل اور پولیس کے ہمراہ کارروائی کی۔ انہوں نے بتایا کہ کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کی ہدایت پر چیل گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی، آبی آلودگی باعث بننے والے آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

پانچ خواتین اور تین مردوں کو چیل گوشت کی فروخت پر گرفتار کیا گیا، گرفتار خواتین و مردوں کے خلاف تھانہ شفیق آباد میں مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں چیل گوشت کی فروخت پر پابندی ہے، زونل ریگولیشن افسران کو بھی کنٹرولڈ ایریاز میں چیل گوشت بیچنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے۔