ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

این سی اے نے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا

این سی اے نے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) این سی اے میں داخلے کے خواہش مند طلبا کیلئے خوشخبری، نیشنل کالج آف آرٹس نے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا، امیدوار اکیس ستمبر تک فارم جمع کراسکتے ہیں۔

نیشنل کالج آف آرٹس لاہور اور راولپنڈی میں ڈگری پروگرامز میں اوپن میرٹ کوٹہ سیلف فنانس، سیلف سپورٹ سکیم اور مخصوص نشستوں پر داخلوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ آرکیٹکچر، فائن آرٹس، ڈیزائن ویژول کمیونکیشن ڈیزائن، ٹیکسٹائل ڈیزائن، پراڈکٹ ڈیزائن، سرامک ڈیزائن، میوزیکالوجی، فلم اینڈ ٹی وی اور کلچرل سٹڈیزمیں داخلوں کااعلان کیا گیا ہے۔

این سی اے میں داخلہ کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ داخلوں سے متعلقہ مزید تفصیلات این سی اے کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہیں۔

ادھر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں وزیٹنگ فیکلٹی کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اسلامیات، باٹنی، بائیو ٹیکنالوجی، کیمسٹری، کمپوٹر سائنس اور کامرس کے مضامین کیلئے عارضی تقرریاں ہوں گی۔ اکنامکس، انگریزی، ایجوکیشن، الیکڑیکل انجینئرنگ، فائن آرٹس، جغرافیہ اور تاریخ کے مضامین کیلئےاساتذہ کی تقرریاں ہوں گی۔

ریاضی، پولیٹیکل سائنس، فزکس، سائیکالوجی، پنجابی، سوشیالوجی، اردو اور زوالوجی کے مضامین بھی شامل ہیں۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں وزیٹنگ فیکلٹی کیلئے درخواستیں بذریعہ ڈاک آج ارسال کی جاسکتی ہیں، مذکورہ شعبہ جات میں عارضی اساتذہ کی تقرریوں کیلئے ایم فل اور پی ایچ ڈی یافتہ افراد کو ترجیح دی جائے گی۔