پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانےکافیصلہ

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانےکافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانےکافیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکی اوگراسمری مستردکردی۔
وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانےکافیصلہ کیا ہے وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکی اوگراسمری مستردکردی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہناہےکہ موجودہ حالات میں عوام پربوجھ نہیں ڈالاجاسکتا۔

اس سے قبل اوگرانے قیمتوں میں اضافے سے متعلق 2تجاویز حکومت کو ارسال کیں ، پہلی تجویز میں کہا گیا ہے کہ پٹرول ساڑھے3، ہائی سپیڈ ڈیزل پونے4 روپے لٹرمہنگا کیاجائے ، مٹی کا تیل 2 ، لائٹ ڈیزل ایک روپیہ 60 پیسے مہنگاکرنے کی سفارش کی گئی تھی دوسری تجویز یہ تھی کہ دوسری تجویز کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 9 فی صد تک اضافے کیا جائے۔

واضح رہے  کہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل) نے کوہاٹ سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔ او جی ڈی سی ایل کے اعلامیے کے مطابق تیل اور گیس کے ذخائر سے ابتدائی طور پر یومیہ 16 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 12 بیرل خام تیل حاصل ہو سکے گا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ کوہاٹ میں دریافت سیاب کنواں نمبر 1 سے  تیل اور گیس کی تلاش کے لیے ویل کی 5500 میٹر تک کھدائی کی گئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer