ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا 11 واں ہفتہ شروع

لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا 11 واں ہفتہ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا 11 واں ہفتہ شروع، عدالتی چھٹیاں ختم ہونے میں صرف پانچ روز باقی رہ گئے، سات ستمبر سے معمول کے مطابق سماعت ہوگی، جبکہ عدالت عالیہ کے افسران اورسٹاف کی چھٹیوں کا آج آخری روز ہے۔

لاہور ہائیکورٹ اوراس کےعلاقائی بنچز میں چار ستمبر تک عدالتی تعطیلات جاری رہیں گی، رواں ہفتے بھی نیب اور منشیات کیسز کی خصوصی بنچ سماعت نہیں کرے گا، عدالتی تعطیلات اور ججز کمی کے باعث شہبازشریف کی عبوری ضمانت کیس کی سماعت رواں ہفتے بھی ممکن نہیں ہوگی، پرنسپل سیٹ پرآج اکتیس اگست سے 4 ستمبر تک چار ڈویژن بنچ جبکہ گیارہ سنگل بنچ سماعت کریں گے۔

ڈویژن بنچ نمبرایک میں چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس فیصل خان، ڈویژن بنچ نمبردو میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس جواد حسن، ڈویژن بنچ نمبر تین میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس عاصم حفیظ جبکہ ڈویژن بنچ نمبر چارمیں جسٹس چوہدری مشتاق احمد اور جسٹس اسجد جاوید گھرال شامل ہیں، تمام ڈویژن بنچز پیر سے جمعرات تک سماعت کریں گے، ڈویژن بنچ میں شامل ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی سماعت کریں گے، جسٹس ملک شہزاد احمد خان،جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر اورجسٹس ساجد محمود سیٹھی صرف سنگل بنچ کی حیثیت سے سماعت کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer