ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کے میگا پراجیکٹس کی مانیٹرنگ شروع

پنجاب حکومت کے میگا پراجیکٹس کی مانیٹرنگ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) محکمہ اینٹی کرپشن نے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری اور فنڈز کے اجراء کی تفصیلات طلب کرلیں، پی اینڈ ڈی بورڈ کو مراسلے میں ضلعی حکومتوں کے فنڈز استعمال کے اختیارات پر بھی جواب مانگ لیا۔

پنجاب میں میگا منصوبوں کی مانیٹرنگ کا عمل شروع کردیا گیا، نیب سے پانچ ارب روپے سے زائد کے میگا پراجیکٹ کی سکروٹنی کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن بھی منصوبوں کی چھان بین کرنے لگا ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے پی اینڈڈی بورڈ کو مراسلہ لکھا ہے کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری اور فنڈز کے اجراء کی تفصیلات فراہم کی جائیں اوراس سلسلہ میں ترقیاتی منصوبوں میں ضلعی حکومتوں کے فنڈز استعمال کرنے کے اختیارات سے متعلق بھی جواب طلب کیا گیا ۔

ذرائع نے بتایا کہ کئی میگا منصوبوں پر فنڈز کے اجراء کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں اور پی اینڈ ڈی بورڈ سے پی سی ون کی منظوری اور ہیڈ اکاؤنٹس کے متعلق بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer