(قذافی بٹ) صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کی خواتین کے ساتھ بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
آج کل سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کا بخار نہ صرف نوجوانوں بلکہ بچوں اور بوڑھوں کے سر چڑھ کر بول رہا ہے اور ہر کوئی کوئی اس ایپ کا دیوانہ ہے، شوبز شخصیات سے لیکر سیاسی تک کی ویڈیوز اس ایپ پر دکھائی دیتی ہیں، سوشل میڈیا سٹار حریم شاہ نے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کیساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر پوسٹ کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صوبائی وزیر خواتین کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں، فیاض الحسن چوہان کو دوران ویڈیو سیشن شرماتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، حریم شاہ نے فیاض الحسن چوہان سے سوال کیا کہ آپ بارش میں ننگے پاؤں چل رہے تھے وہ کیا سین تھا؟
خواتین نے فیاض الحسن چوہان کی ویڈیو بناکر رومنٹک گانے بھی چلا دیئے، کون تجھے یوں پیار کرے گا جیسے میں کرتی ہوں۔