(سٹی 42) مصری شاہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دودھ سپلائی کرنیوالے منی ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق مصری شاہ میں دودھ سپلائی کرنے والا تیز رفتار منی ٹرک بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے جا ٹکرا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا، حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا۔
پولیس اہلکاروں نے دودھ سپلائی کرنیوالی گاڑی اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا , پولیس کا کہنا ہےکہ متوفی کی عمر تیس سے پینتیس سال کے قریب ہے ۔